تیسری سالانہ اختتام بخاری شریف و تقسیم اسناد کانفرنس

اٹک : جامعہ حذیفہ بن یمان للبنات پیپلز کالونی اٹک نے تیسری سالانہ اختتام بخاری شریف و تقسیم اسناد کانفرنس آج 23اپریل بروز بدھ بعد از نماز عصر بمقام محمد ر سول اﷲ ۖ پارک با لمقابل جامع مسجد محمد رسول اﷲ اٹک شہر میں منعقد ہورہی ہے کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی عبد الرشید ،مولاناسید امیر رضا شاہ قمی اور شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق ہوں گے۔

جبکہ ثناء خوانی اعجاز حسین کاظمی خصوصی شرکت کریں گے کانفرنس کی سرپرستی مولانا محمد امتیاز خان ،صدارت قاری چن محمد ،مولانا حفیظ الرحمن اور زیر نگرانی مولانا حبیب الرحمن ہو گی مدرسہ کے مہتمم مولانا عبد الحق حقانی نے جملہ مسلمانوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔