اردو کے نفاذ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ مستحسن ہے : جی کیو ایم

Urdu

Urdu

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے تمام وفاقی اداروں کو اپنی پالیسیاں اور قوانین کا ترجمہ اردومیں شائع کرنے کے حکم کو مستحسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردو عوامی زبان ہے اور قوانین و پالیسیوں کی اردو میں اشاعت سے عام آدمی کو انہیں سمجھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے میں آسانی ہوگی۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے سپریم کورٹ کے حکم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر تمام سرکاری دستاویزات اور فارم کی اردو میں پرنٹنگ‘ سرکاری ویب سائٹس کی اردو میں منتقلی اور صدر مملکت ‘ وزیراعظم و وفاقی وزراءکے اندرون و بیرون ملک اردو میں تقاریر کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کاروائی بھی اردو میں قلمبند ہونی چاہئے اور ان اداروں میں تمام لوگوں کو اردو میں تقاریر پر بھی پابند کیا جانا چاہئے۔

گجراتی سرکار نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے پر عوام کو مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا۔