خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہے اور زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔ راشدہ یعقوب

لاہور: پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف ہیں اور انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرکے ہی خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہے اور زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی پچاس فیصد آبادی گھروں میں بیٹھ رہے تو معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔ محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے قوم کی تاریخ کا دھارا بدلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ملک سے غربت ختم کرناچاہتے ہیں اور ان میں عوام کے مسائل حل کرنے کا درد موجود ہے۔ فلاحی سکیمیں ایسے لیڈر ہی شروع کر سکتے ہیں جو درد دل رکھتے ہوں۔