پولیس تھانہ سٹی کا منشیات فروشی کے خاتمہ کا سفر جاری

ACUUSED MANZOOR PATHAN

ACUUSED MANZOOR PATHAN

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) پولیس تھانہ سٹی نے منشیات فروشی کے خاتمہ کا سفر جاری رکھتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش منظور احمد پٹھان کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

منشیات فروشوں کا سرغنہ منظور احمد ولد نور محمد قوم پٹھان عرصہ دراز سے خفیہ طور پر چرس کا کاروبار کرنے کے دھندہ میں ملوث تھا۔ ایس ایچ او نعمان احمد بٹر نے سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر، ایس پی ڈاکٹر رضوان الحق کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف شروع مہم میں مزید کامیابی سمیٹتے ہوئے متذکرہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1150گرام چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف زیر دفعہ 9-C/CNSAمقدمہ درج کر لیا۔

ملزم مذکور کیخلاف اس سے قبل بھی ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ جن میںقتل، اقدام قتل کے علاوہ ، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی جیسے گھنائونے الزامات ہیں۔ اہل علاقہ نے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد علاقہ کو منشیات سے پاک کرلیا جائے گا۔ افسران بالا نے اس اہم کامیابی پرایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔