سٹی اسکین مشین دس سال سے پڑے پڑے مبینا غفلت اور لاپرواہی کے باعث ناکارہ ہوگئی

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) سول اسپتال بدین میں کروڑوں روپوں مالیت کی سٹی اسکین مشین دس سال سے پڑے پڑے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کی مبینا غفلت اور لاپرواہی کے باعث ناکارہ ہوگئی، امریکی نژاد پاکستانی ڈاکٹر کی جانب سے دس سال قبل عطیہ کی جانے والی سٹی اسکین مشین اسپتال میں نصب ہی نہ کی جا سکی اسپتال انتظامیہ نے مشین کے گرد دیوار تعمیر کر کے اسے بند ہی کر دیا محکمہ صحت اور انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث کروڑوں روپوں کی سٹی اسکین مشین ناکارہ ہوچکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کروڑوں روپوں کی یہ مشین پاکستانی نژاد ایک امریکی ڈاکٹر نے سال 2006 میں سول اسپتال بدین کے لئے عطیہ کی تھی اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمد ی ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث یہ مشین دوسال پورٹ قاسم پہ ہی پڑی رہی بعد ازاں ماضی کی ضلع حکومت نے اسے کلیئر کروا کے بدین پہنچایا مگر ماہر عملے کی عدم دستیابی کے سبب یہ مشین فعال ہی نہ ہو سکی اور اسپتال انتظامیہ نے کئی سال قبل اسے ایک کونے میں پہنچا کر اسکے گرد دیوار چن دی اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سال سے پڑی پڑی یہ مشین اب ناکارہ ہو چکی ہے دوسری جانب سول اسپتال بدین انچارج ڈاکٹر نعیم کھٹی کا کہنا ہے کہ انہیں انتظام سنبھالے دو ماہ ہوئے ہیں ا س سے پہلے جو ہوتا رہا و اس سے لا علم ہیں کو معاملات خراب ہیں انہیں درست کیا جائے گا۔