شہر اور گردو نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات

Badin Accedent

Badin Accedent

بدین (عمران عباس) شہر اور گردو نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات، ضلع تھر پارکر کے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کی ٹکر سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،ڈپٹی کمشنر پولیس کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایک حادثہ شہر کے ٹکھڑ کے مقام پہ پیش آیا جہاں ڈپٹی کمشنر تھر پارکر کی تیز رفتار جیپ نمبر جی ایس 7591 نےدو راہگیروں اقبال لوند اور ظہیر چانڈیو کو کچل دیا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈی سی موصوف نے اپنا تعارف کراتے ہوئے واپس آنے کا کہا اور زخمیوں کو تڑپتا چھوڑ کر مٹھی روانہ ہو گئے زخمیوں کوپولیس نے سول اسپتال پہنچایا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر انہیں حیدر آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔

راستے میں ایک زخمی اقبال لوند زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب کلوئی شہر کے قریب بدین سے جانی والی ایک نجی کمپنی کی کار ایک کوسٹر سے ٹکرا گئی جس کے باعث دو افراد عرفان سومرو اور جواد آفتاب شدید زخمی ہوگئے جہیں فوری طبی امداد کے لییے بدین سول اسپتال لایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔