سول ڈیفنس ساؤتھ کا مزار قائد پر اتحاد و یکجہتی کا عظیم الشان اظہار

Mazar Quaid

Mazar Quaid

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اللہ کی عطا کردہ ایک نعمت ہے جس کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے ۔ یہ بات سول ڈیفنس ساؤتھ کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ تا مزار قائد نکالی جانے والی ”تجدید عہدِ وفائے پاکستان ریلی” کے سرپرست و معروف سماجی رہنما امیر پٹی المعروف سورٹھ ویر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس ساؤتھ نسیم صدیقی کی قیادت میں نکالی جانے والی اس ریلی کانتظام ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس ساؤتھ اقبال چاندنے کیا تھا۔ جبکہ اس کیلئے تعاون عارف راجپوت (چیئرمین) مشتاق ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تھا۔

ریلی میں سول ڈیفنس ساؤتھ کے گروپ وارڈنز یحییٰ خانجی تنولی ‘ یونس شیخ ‘ قاسم موسیٰ’ پوسٹ وارڈنز داؤد عبداللہ کھسہ ‘ ہارون اسحاق ‘ صدیق میمن زری والا ‘ عبدالستار عمر انصاری ‘ اسمٰعیل عثمان اور سول ڈیفنس کے عہدیداران و کارکنا ن کے علاوہ عبدالزراق دادالاکھانی’ یونس سایانی ‘ اکبر بھائی ‘ صدیق باپو ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ اسلم خان ترک ابراہیم اونا والا و دیگر معززی شہر اور سول سوسائٹی کے نمائندگان ہزاروں کی تعداد میں شریک تھے۔