او جی سی ایل اور واہ نوبل کے درمیان سول ایکسپلوسوز اور دیگر سامان کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

Taxila Contract Sign

Taxila Contract Sign

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) او جی سی ایل اور واہ نوبل کے درمیان سول ایکسپلوسوز اور دیگر سامان کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدہ کی روح سے اہ نوبل انڈسٹریل او جی سی ایل کو مذکورہ سامان کی فراہمی کا یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز واہ نوبل کے چیف ایگزیکٹیو برگیڈئیر (ر) شیراز اللہ چوہدری اورچیف ایگزیکٹیو او جی سی ایل رضی الدین نے ایک معاہدہ پر دستخط کئے جس کے تحت واہ نوبل انڈسٹریز سول ایکسپلو سوز کے علاوہ دیگر تیار ہونے والی پروڈیکٹس او جی سی ایل کو فراہم کرے گا۔

معاہدہ پر دستخط کے بعد دونوں افسران نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر واہ نوبل اور او جی سی ایل کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔