کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/9/2015

Protest

Protest

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خود کو سر سید تھل کہلانے والے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام کا پرسان حال کامیاب ہونے کے بعد چھ وزارتوں پر فائز ہونے کے باوجود بھی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیاسابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے شہر کے گندے پانی کی نکاسی کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ سے ڈسپوزل بنوایا ڈسپوزول شہریوں کیلئے عذاب بن گیا 7کروڑ سے زاہد مالیت کے منصوبے کو پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے تسلیم کرنے سے انکاری چار میں سے تین موٹریں جل چکی چوتھی موٹر کا ایک لاکھ پانچ ہزار بل ٹی ایم اے نے جمع نہیں کروایا جس کے باعث اس کا کنکشن بھی کاٹ دیا گیا موٹریں بند ہونے سے زمین مالکان نے کنکشن کاٹ کر دوسری جانب سے پائپ توڑ دیئے جس نے دیگر رقبہ بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا پانی کے جوہڑ لگنے سے مچھروںکی بہتات ڈینگی پیدا ہونے لگی دوسری جانب مالک اراضی مطلوب حسین قریشی نے بتایا کہ 2009میں اس وقت کے صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے ڈسپوزل بنانے کیلئے ان سے معاہدہ کیا کہ دوکنال اراضی دے دیں تاکہ ڈسپوزل کمرہ وغیرہ بنایا جائے اس کے بدلے تمہارے بیٹوں کو دو ملازمتیں دی جائیں گی جس پر ہم نے انہیں جگہ دے دی لیکن ملک احمد علی اولکھ نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا میرے بیٹوں کو ورک چارج پر لگا دیا اور پھر دوکنال کی بجائے ان کی 5ایکڑ دیگر اراضی میں شہر کا گندہ پانی چھوڑ دیا گیا اب شہر سے آنے والے گندے پانی کے پائپ گر گئے جس نے مزید رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا اس سلسلہ میں جب سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ سے بار بار رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہماری کال سننا بھی گوارہ نہیںکیا اس کے بعدسابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے چھوٹے بھائی ملک عمر علی اولکھ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ملک احمد علی اولکھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ ڈسپوزل منصوبہ پاس کرایا تھا لیکن اس کی جگہ کے عوض مطلوب حسین قریشی کے بیٹوں کو ملازمتیں دینے کی کوئی کمٹمنٹ نہیں تھی اگر محکمہ پبلک ہیلتھ کے کسی افسر نے ان سے ایسی کوئی کمٹمنٹ کی ہو تو ہمیں کوئی پتہ نہیں اور ڈسپوزول کو ٹی ایم او یا محکمہ پبلک ہیلتھ نے اپنے ہینڈ اوور کیوں نہیں کیا اسکا ہمیں کوئی علم نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) جنگلات پلی سڑک کے کنارے پارک کے نزدیک نامعلوم شخص دو مردہ بھینسیں اور دو گائیں پھینک کر چلاگیا آج 15روز گزرنے پر مردہ جانوروں کو ٹھکانے نہیں لگایا گیا جس کے باعث پورے علاقہ میں تعفن پھیل گیاتفصیل کے مطابق کروڑ شہر سے چھ کلومیٹر پر واقع محکمہ جنگلات کے قریب پارک کے ساتھ سڑک کے کنارے نامعلوم شخص بیماری کے باعث بھینسیں اور گائے مردہ ہونے پر پھینک کر چلا گیا جس کے باعث تعفن پھیلنے پر وہاں کے مکینوں کیلئے رہنا دشوار ہو گیا ٹریفک او ر افراد کا گزرنا بھی محال ہوگیا عوامی سماجی شہری حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) موضع شینہ والا میں پٹواری منیر احمداختیارات سے تجاوز کر نے اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا ان خیالات کا اظہار نعمان احمد اسراء پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اانہوں نے پٹواری پر بھاری رشوت لینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ میں نے اپنے ملکیتی ونڈے کیی تقسیم کی درخواست دی ہوئی ہے جس کی سماعت تحصیل دار کے پا س زیر سماعت ہے اس سلسلہ میں پٹواری موصوف نے مجھ سے ایک لاکھ روپیہ رشوت طلب کی جو میں نے گواہان محمد جمال اور غلام عباس کے سامنے ادا کی لیکن بعد میں پٹواری نے رشوت لینے کے باوجود میرا ونڈا دریا میں ڈال دیا جس کی وجہ سے میں اپنے ملکیتی رقبہ سے محروم ہو گیا اس سلسلہ میں جب پٹواری سے صحافیوں نے رابطہ کیا تو پٹواری نے کہا میں نے نا کوئی ونڈہ ڈالا ہے نہ ہی کوئی رشوت طلب کی الزام بے بنیاد ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Urs

Urs

لیہ( نامہ نگار ) بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لیے مینار نور ہیں مرزا یعقوب سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے ہمیشہ محبت رسول کا درس دیا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی صدر مولانا عبدالعزیز طاہر مولانا الطاف خورشیدی خلیفہ قاضی سعداللہ حاجی عبدالرحمن مولانا سلیمان نورانی طارق محمود پہاڑ محمد رفیق نقشبندی نے گزشتہ روز مرزاء یعقوب بیگ کے سا لانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انوں نے کہا اللہ والوں کے مزارات بخخش کا ذریعہ ہیں جہاں پر ہر وقت فیض ملتا ہے انہون نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے نوے لاکھ ہندووں کو مشرف با اسلام کیا لیکن اسکے باوجود خواجہ معین الدین چشتی اپنے مرشد حضرت داتا گنج بخش لاہوری کے مزار پر آکر عبادت میں مصروف رہے ونہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نوارانی اپنے وقت کے بہت بڑے ولی تھے جنہوں نے ذوالفقار علی بھتو کی 1973ک اسمبلی میں قادیانیوں کے خلاف تھریک پیش کر کلے غیر مسلم قرار دلوایا جو کہ تاریخ میں سنہری ھروف میں لکھا جائیگا لیکن افسوس کہ اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق واجد شمس الحسن جیسے گستاخ نے قادیانیوں کے حق میں بیان دے کر اپنے ہی لیڈر ذوالفقار علی بھتو کی نفی اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے حکومت پاکستان اس کا سختی سے نوٹس لے عرس میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی آخر میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ انجمن تاجران اور شہری عملہ صفائی سے مکمل تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او کروڑ ممتاز خان کلاچی ایس ڈی او ذکاء اللہ نیازی نے گزشتہ روز ٹی ایم اے آفس میں انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی سے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ایک میٹنگ میں کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد نے شہر کے مختلف وارڈوں میں صفائی اور سٹریٹ لائٹ کی نشاندہی کی۔ جس پر انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کروڑ میں شہر میں صفائی کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے تحت شہر کے وارڈوں کے بلاک بنا کر انہیں تین سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس پر 60 کے قریب ملازمین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور 16 ستمبر کو فرسٹ آنے والی عملہ صفائی کی ٹیم کو 5000 روپے انعام نقد دیا جائے گا جس کا فیصلہ ججز کمیٹی کرے گی۔ ججز کمیٹی میں ٹی ایم او کروڑ ، ایس ڈی او کروڑ ، صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، ملک عمر علی اولکھ و دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں مچھروں کے خاتمے کیلئے سپرے مہم بھی جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 2 روزہ عرس حضرت لعل عیسن مورخہ 29 تا 30 ستمبر کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ یہ بات مخدوم سورج عباس شاہ قریشی ہاشمی نے گزشتہ روز قریشی برادری کے اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کروڑ گزشتہ 2 سال سے میلہ اور عرس کا انعقاد نہیں کر ہی۔ جس سے لوگوں کو تفریح کے مواقع نہیں مل رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود حضرت لعل عیسن کے عرس کی 2 روزہ تقریبات 29 ، 30 ستمبر کو کر رہے ہیں۔ جس میں نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ رکھا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) محکمہ لائیو سٹاک نے شاہ پور دورٹہ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر بیمار جانور کا مضر صحت 100 کلو گوشت برآمد کر کے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر اور ڈاکٹر کو اطلاع ملی کہ شاہ پور کے علاقہ میں امداد حسین ولد منظور حسین سکنہ بنگلہ ناصر خان ، چوہدری قیصر ولد صابر حسین بیمار جانور کا مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ جس پر انہوں نے چھاپہ مار کر 1oo کلو گوشت برآمد کر کے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔