کلاس’ کے زیراہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے سانحہ فرانس پر شمعیں روشن کی گئیں

Candles

Candles

لاہور (رشید سہوترا) 18 نومبر 2015 بدھ کی شام معروف سماجی و قانونی ادارہ ”کلاس” کے زیراہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے سانحہ فرانس پر شمعیں روشن کی گئیں۔

قیادت نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس نے کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم اے جوزف فرانسس نے کہا کہ پیرس (فرانس) میں حالیہ دہشت گردی نے پوری دنیا کو افسردہ کردیا ہے۔

ہم اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فرانس کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو کیفرکردار پہنچانے میں تمام وسائل برئوے کار لائے۔شمعیں روشن کرنے کی اس تقریب میں متعدد سیاسی،سماجی شخصیات سمیت کلاس سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔