صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، سردار گل

Sardar Gill

Sardar Gill

لاہور (اقبال کھوکھر) سردار گل امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل 245 لاہور نے کہا کہ پہلے بھی مختلف انداز میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

ہمیں پورا اعتماد ہے کہ عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے اور درست فیصلہ کرتے ہوئے ہمیں کامیاب کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اپنے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اب بھی یہی مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ موثرانداز میں حلقے کے مسائل حل کرنے میں اپناکرداراداکرسکوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جیت کے امکانات روشن ہیں اورہرسطح پر ہم خدمت کاعمل جاری رکھیں گے ۔اس موقع پران کے بیٹے جان گل چاند اور متعدد سپورٹرزبھی موجود تھے۔