صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ وسیم الدین

 Visit Bilal Chowrangi

Visit Bilal Chowrangi

کراچی : صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب ، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی غلام رسول نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II کورنگی وسیم الدین، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جو نیجو کے ہمراہ بلال چورنگی پر صفائی کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے میں شب روز مصروف عمل ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

صفائی کے عمل کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی موقع پر روڈ کے درمیان پڑنے والوں گڑھوں کو فوری طور پر ہموار کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ صفائی کے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹ میں ڈمپ کیا جائے جبکہ میونسپل کمشنربلدیہ کورنگی امیر بخش جو نیجو نے موقع پر موجود افسران کوبلدیہ کورنگی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے عملہ کو کارکردگی اور بہتر بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سر وسز محمد رفیق شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سیدمحمد احمد نقوی، اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔