لاہور کی خبریں 20/6/2017

Lahore

Lahore

لاہور (پی ایم این) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے پی ایچ اے کے تعاون سے صحافی کالونی کے پلاٹس میں خودرو جھاڑیوں کی صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ صفائی مہم کے پہلے روز سی بلاک میں پلاٹوں کی صفائی کی گئی۔صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ صحافی کالونی میں رہائشیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں ، صفائی کی یہ مہم ایک ہفتہ سے جاری ہے اور صحافی کالونی کے تمام پلاٹس کی صفائی تک جاری رہے گی اور پلاٹس میں حشرات کش ادویات کا سپرے بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر صحافی کالونی کے رہائشی سینئر صحافیوں نے صفائی مہم کے کے انعقاد پر پریس کلب کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

سرکار کی محفل سجانا بہت سعادت کی بات ہے: صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں
پریس کلب میں ممبران کیلئے ہر طرح کے پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں:سیکرٹری عبدالمجید ساجد
لاہور(پی ایم این) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران کیلئے دوسری سالانہ محفلِ ح سن قرا ت و نعت کا انعقاد کیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، محفل میں قاری سید انوار الحسن، قاری اکمل الحسن، مفتی احمد اللہ طیب، قاری محمد اکرم، قاری احسن رسول سیالوی، قاری نقشبندی، قاری محمد رستم، قاری فاروق، مفتی شہباز عالم فاروقی، محمد ذیشان ربی، وقار محمود، حافظ دانیال، قاری عمران نقشبندی، قاسم گجر ، صفدر لودھی ، شاہنواز رانا اور دیگرنے تلاوت اور بارگاہ رسالت مآبۖ میں ہدیہ نعت پیش کئے۔محفل پاک کی صدارت معروف شاعر سید سلمان گیلانی نے کی جبکہ سعد بن اسد ، خواجہ اعجاز احمد سقہ اور ڈاکٹر حافظ شبیر احمد مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی سید سلمان گیلانی کے گلہائے عقیدت پر شرکاء محفل کی آنکھیں چھلک پڑیں۔ محفل کی نقابت سینئر صحافی راجہ ریاض نے کی۔ شرکاء کونسل ممبران میںدوعمرہ کے پیکج کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں خوش نصیب کے احسان بھٹی اور کے اعجاز حسین کے عمرہ پیکج نکلے جبکہ کلب سٹاف میں عمرہ کے ایک پیکج کی بھی قرعہ اندازی کی گئی جس میں سیکورٹی گارڈ رفیق خان خوش نصیب قرار پائے۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ سرکار کی محفل سجانا بہت سعادت کی بات ہے اور تمام شرکائجس جذبہ اور شوق سے تشریف لائے ہیں وہ قابل دید ہے۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محفل کا انعقاد کرکے اسے پریس کلب کی روایت بنا دیا ہے ، پریس کلب میں ممبران کیلئے ہر طرح کے پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے محفل پاک کے شاندار انعقاد پر پریس کلب کی سوشل ایونٹس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ محفل کے اختتام پر صدر پریس کلب محمد شہبازمیاں، نائب صدر زاہد گوگی، سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے مہمان قرائو نعت خواں حضرات میں یادگاری شیلڈزپیش کیں اور شرکاء کیلئے سحری کا انتظام کیا گیا۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاٹائون شپ رمضان بازار ،اوپن مارکیٹوں کا دورہ
رمضان بازارمیں بعض سٹالز پر معیار کے برعکس پھلوں کی وصول کی جانے والی قیمتوں کو کم کرا دیاگیا
اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی پر 7 دکانداروں کو جرمانے ،دو کے خلاف ایف آئی آر ، ایک کو جیل بھجوا دیا گیا
لاہور(پی ایم این )چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے ٹائون شپ رمضان بازار اور اوپن مارکیٹوں کا تفصیلی دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوںکاجائزہ لیا ،رمضان بازارمیں بعض سٹالز پر معیار کے برعکس پھلوں کی وصول کی جانے والی قیمتوں کو کم کرا دیاگیا جبکہ اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی پر 7 دکانداروں کو جرمانے ،2 کے خلاف ایف آئی آر جبکہ ایک کو جیل بھجوا دیا گیا۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے ٹائون شپ رمضان بازار کا دورہ کر کے تمام سٹالز کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کے معیار اورمقررہ نرخوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بعض سٹالز پر معیار کے برعکس پھلوںکی وصول کی جانے والی قیمتوں کو کم کرا کے دکانداروں کو سخت تنبیہ دی گئی۔ میاں عثمان نے اپنے دورہ کے دوران رمضان بازار میں خریداری کیلئے آنے والوں سے بھی آگاہی حاصل کی اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ٹیم نے ٹائون شپ کی اوپن مارکیٹوں کا دورہ کیا اور سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والے 7دکانداروں کوہزاروں روپے جرمانے ،دو کے خلاف مقدمے کا اندراج جبکہ ایک کو جیل بھجوا دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ عوام نے رمضان بازاروں میں کم قیمتوں کے باوجود معیار ی اشیائ کی فراہمی پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو انتہائی خوش آئند اور قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کی شکایات موجود ہیں لیکن ایسے عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نئی کونسل ممبرشپ فار م وصولی اور جمع کروانے کی تاریخ میں 30 جون تک کی توسیع: سیکرٹری عبدالمجید ساجد
صدر شہباز میاں، سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور گورننگ باڈی کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا: پی ایف یو جے کے سینئر نائب صدر یسیٰن خاں سحر
لاہور(پی ایم این) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے آئین پر پورا اترنے والے تجربہ کار صحافیوں کیلئے کونسل ممبرشپ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا عمل جاری ہے۔ کلب آئین کے تحت کونسل ممبرشپ کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافتی شعبوں میں فل ٹائم ملازمت کا کم از کم پانچ سال کا تجربہ ، گریجوایشن تعلیم جبکہ نان گریجویٹ فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کیلئے سات سال کا تجربہ ضروری ہے۔کونسل ممبر شپ فارم ایک ہزار روپے فیس کی ادائیگی کے بعد کلب آفس سے 30 جون تک روزانہ صبح10 بجے سے رات 8 بجے تک وصول اور جمع کروائے جا سکیں گے۔درخواست فارم جمع کرواتے وقت قومی شناختی کارڈ کی کاپی، ادارے کا جاب لیٹر، آفس کارڈ، تجربہ کے لیٹرز، سابقہ اداروں کے لیٹرز، دو عدد تصاویر، تعلیمی اسناد اور فیس ادائیگی کی رسید ساتھ لگانا ضروری ہے۔ درخواست فارم کے حصول کیلئے درخواست گزار کا خود کلب آفس آنا ضروری ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سینئر نائب صدر یسیٰن خاں سحرنے لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں، سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور گورننگ باڈی کی احسن قدامات ، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور کاوشوں کو سراہا۔

جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب گھبراتے نہیں: چوہدری محمد سرور
لاہور( پی ایم این ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب گھبراتے نہیں ‘احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ملکی دشمنی کے مترادف ہیں ‘پاکستان کو آج سب سے زیادہ ظلم ‘ناانصافی ‘بیڈ گورننس اور بدعنوانی جیسے مسائل سے نجات حاصل کر نے کی ضرورت ہے ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہی ہے اور سیاسی مخالفین کو عبر تناک شکست دیکر ہی دم لیں گے ‘پاکستانی کر کٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی قوم کا سر مایہ ہیں اور بھارت کے خلاف جیت کر ٹیم پاکستان نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ وہ شاہدرہ میں فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ صرف اور صرف کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی ہے اور پاکستانی قوم کی بھی یہ ذمہ داری ہے وہ ایسے جرائم میں ملوث لوگوں کے خلاف متحد ہو کرعمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان ہی پاکستان کے وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اس ملک کو بحرانوں سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عمران خان کی قیادت میںا یسی ایماندار قیادت موجود ہے جس پر پاکستانی قوم مکمل اعتماد کرتی ہے اور قوم کے اعتماد کی وجہ سے ہی تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب گھبراتے نہیں مگر جن لوگوں نے کچھ نہ کچھ کیا ہوتا ہے وہ احتساب سے بھاگنے کی راستے تلاش کرتے ہیں قوم احتساب کے ایشو پرمتحد ہے۔

عمران کو اقتدار کے حصول کا نشہ ہے اسی وجہ سے وہ جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں، پرویز ملک
پاکستانی باشعور ہیں وہ اچھے او ربرے کو سمجھتی ہے اسی وجہ سے آج تک قوم نے عمران جیسے لوگوں کو نظر انداز کیا،عمران نذیر
لاہور( پی ایم این)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک وجنرل سیکرری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدارکا نشہ ہے اسی وجہ سے وہ ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیںلیکن نہ تو عمران خان کبھی اقتدار میں آئیں گے اور نہ ہی وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی حکومت ختم ہوگی کیونکہ وہ عوامی لیڈر ہیں اور عوام نے ہی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرایا تھا،پاکستانی قوم باشعور ہے وہ اچھے او ربرے کو سمجھتی ہے اسی وجہ سے آج تک قوم نے عمران خان جیسے لوگوں کو نظر انداز کیا، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے خدمت کا سفر اب بھی جاری ہے،تحریک انصاف پیپلز پارٹی میں ضم ہونے جا رہی ہے، عمران خان اپنی پارٹی کا سرپرست اعلیٰ آصف زرداری کو بنائیں گے، سیاست کا سارا کوڑا کرکٹ عمران خان پی ٹی آئی میں سمیٹ کر لے جا رہے ہیں، عمران کو اب گجرات یاترا کر کے چوہدری برادران کو بھی اپنی پارٹی میں شامل کر لینا چاہیے، یہ سب کٹی پتنگوں کی طرح کرپشن کی پناہ گاہ میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،رانااحسن شرافت ،پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئر مین میاں عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے مخالفین خود ہی اپنے پھیلائے ہوئے جال میں پھنس چکے ہیں، جلد عوام کے سامنے انتشار پسند سیاستدانوں کا چہرہ بے نقاب ہو جائیگا،ن لیگ کی حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے وعدے کی جانب بڑھ رہی ہے،سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ترقی کی راہ میں رخنے ڈالنے والوں کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا تھا، پاکستان ایشیا کاٹائیگر بنے گا، ملک میںتیز رفتار ترقی دیکھ کر دہشت گرد بھاگ جائیں گے۔سی پیک اور گوادر قوم کے خوابوں کی تعبیر ہے ،ترقی کے دشمنوں نے رکاوٹیں ڈالنے کی بڑی کوشش کی لیکن ناکامیاں ان کا مقدر بن گئیں ، گوادر ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے،پاک فوج ‘ پولیس’ انتظامیہ اور عوام نے امن کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔

مذہبی جماعتوںکا 23جون جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ منانے کا اعلان
لاہور (پی ایم این) ملک کی مختلف مذہبی جماعتوں نے پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 23جون جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ منانے کا اعلان کیا ہے،حرمین الشریفین والاقصیٰ امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کے مراکز ہیں، یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد کی علامت ہے ، ملک بھر میں جلسے ، جلوس ، اجتماعات اور ریلیاں نکالی جائیں گی ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد کہی گئی ، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا عاصم مخدوم ، انٹر نیشنل متحدہ علماء کونسل کے علامہ طاہر الحسن ، متحدہ علماء فورم کے سر براہ مولانا مفتی محمد ضیاء مدنی ، پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے علامہ زبیر عابد ، وفاق المساجد پاکستان کے سیکرٹری جنرل فیصل بلال حسان ، پاکستان شریعت کونسل کے مولانا محمد اسلم قادری ، جمعیت علماء اہلحدیث کے علامہ غلام اللہ موجود تھے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کو بھرپور طریقہ سے منایا جائے اور خطبات جمعہ میں اور عوامی سطح پر ہونے والے اجتماعات میں عوام الناس کو عالم اسلام کی صورتحال ، مظلومین شام ، عراق ، کشمیر و فلسطین کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور ارض الحرمین الشریفین کے دفاع ، تحفظ ، سلامتی اور الاقصیٰ کی آزادی کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کا عہد کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ قطر اور عرب ممالک کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، قطر کی حکومت کو خلیجی ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں اور سعودی عرب ، بحرین کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے الزامات کا واضح جواب دینا چاہیے ، قطر کے حوالہ سے عرب ممالک کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

بہاولپور(پی ایم این) محمدسلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے بے نظیر بھٹو شہید کی ٦٤ ویں برسی ٢١ جون بروز ہفتہ ملک بھر کے خلعی ہیڈکوارٹر پر منائی جائیگی۔اس ضمن میں بلاول بھٹو ذرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سید احمد محمود صدر جنوبی پنجاب نے تمام تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام عہدیداران۔کارکنان اور ذیلی تنظیمیںپیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن،پیپلز کسان ونگ،شعبہ خواتین،تاجر ونگ،علماء ونگ اور دیگر تنظیمیں شہید رانی بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب رمضان شریف کے پیش نظر سادگی سے منائیں گی۔ان تقاریب میں وطن عزیز میں جمہوریت اور سیاسی جمہوری و آئینی اداروں کی ترقی اور مظبوطی کے لئے شہید قائدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

لاہور( پی ایم این ) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے حکومت کی جانب سے پھلوں ،سبزیوں اور دیگراشیائے ضروریہ مہنگی کرنے کے فیصلے پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اشیائے روزمرہ پر عائدریگولیٹری کی شرح میں پانچ فیصد اضافہ قابل مذمت ہے۔اس عاقبت نااندیش فیصلے سے عوام پر مہنگائی کامزید بوجھ بڑھے گا جبکہ ایف بی آر کو آئندہ مالی سال کے دوران سترہ سوبیس ارب روپے کااضافی ریونیوملے گا جوکہ خالصتاً عوام کی جیب پر ڈاکے کے مترادف ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کاآخری عشرہ جاری ہے مگر سستے رمضان بازاروں کے نام پر ناقص اشیائ کی فروخت کی جارہی ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں پر قابوپانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہوچکا ہے جبکہ دوسری جانب رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہات میں12سے14گھنٹے بجلی کی بندش رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکمرانوں کے دعوئوں کی قلعی کھول دینے کے لیے کافی ہے۔عوام کی مشکلات میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسائل کی آماج گاہ بن گیا ہے

پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی نواز شریف کے گلے کا پھندا بن گئی ہے: ارمغان صادق
لاہور(پی ایم این )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی میں نواز شریف بچ گئے پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی نواز شریف کے گلے کا پھندا بن گئی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ویڈیو شہادت و دیگر ثبوت ہونے کے باوجود من پسند پولیس افسران کی تعیناتی اور رشوت فراہمی کے باعث نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنائ اللہ سانحہ کی جے آئی ٹی میں خود کو کلیئر کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی کے ارکان اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں وہ کسی دھونس، دھمکی سے بے خوف نہیں اور اپنا کام با احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ نواز شریف پانامہ جے آئی ٹی کو خریدنے اور جے آئی ٹی کی ٹیم میں اپنے من پسند افسران کی تعیناتی میں ناکام ہوگئے۔ تو دیگر پراپرٹیز کی خریداری اور لین دین کی جعلی دستاویزات نواز شریف کے کام نہ آسکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے پانامہ لیکس کے کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم 2 ماہ کے اندر اپنے امور مکمل کرلے گی۔ اور سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کریگی ٹھوس شہادتوں کے باعث پانامہ لیکس کا فیصلہ نواز شریف حسن اور حسین نواز کے خلاف آنے کی توقع ہے۔

پاکستان میں کرپشن کرنیوالوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے:فیاض بھٹی
لاہور( پی ایم این )پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اب پاکستان میں کرپشن کرنیوالوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اور ملکی خزانے لوٹنے والوں کو کہیں بھی جائے پنا نہیں ملے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہ بیٹھے گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کے عوام کو کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا ہے اب ہر صاحب اقتدار عوام کا جواب دہ ہو گا اور مستقبل میں کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ شہباز شریف بڑی تیاری کیساتھ انگلش بابو بن کر جے آئی ٹی میں پیش ہوئے لیکن عوام کے لوٹے ہوئے پیسے سے مہنگے کپڑے پہن کر دامن صاف نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ ناکام منصوبوں کو کامیاب،انتظامی غفلت کو اچھی کارکردگی ثابت کرنے کیلئے طویل تقریریں کرنے میں مہارت رکھتے ہیں لیکن ان کو جان لینا چاہیے کہ عوام کو بار بار دھوکا نہیں دیا جاسکتا

اڈیالہ جیل پانامہ چور حکمرانوں کا انتظار کررہی ہے: اعجاز چوہدری
لاہور (پی ایم این ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ اڈیالہ جیل پانامہ چور حکمرانوں کا انتظار کررہی ہے ، شریف فیملی پوری دنیاکے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ، (ن) لیگ مافیا بن چکی ہے، دھمکیاں، غنڈاگردی اور بدمعاشی ان کا پرانا وطیر ہ ہے ، جس شخص کو سپریم کو رٹ کی جانب سے گارڈفاڈر اور مافیا کا خطاب مل چکا ہو اس کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے ،اس کے بعد تحریک انصاف حکمرانوں کی گرفتاری اور سزا دلوانے کی مہم چلائے گی لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی اور حق دار کو اْس کاحق اور مجرموں کو سزا ملے گی۔وہ گزشتہ روز تحریک انصاف PP154کے صدر فیاض بھٹی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پارٹی رہنماؤں اور حلقے کے کارکنا ن کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ چور حکمرانوں نے سفید پوش افراد کا جینا محال کر دیا ہے ، مہنگائی ، بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ، حکمرانوں کو لوٹ مار سے فرصت ہو تو پھر عام آدمی کا خیال آئے گا ،حکمران صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو مزید بیوقوف بنا تے ہیں ، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف پہنچا رہے ہیں ، (ن) لیگ کرپشن اور لوٹ مار کرنے میں پیپلز پارٹی سے بھی دو ہاتھ آگے نکل چکی ہے ،کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے غیر ملکی ریکارڈ قرضے لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پا رٹی نے کئی باریاں لیں لیکن آج بھی عام آدمی کی حالت نہ بدلی،مزدور اور کسان کا کو ئی پرسان حال نہیں،پہلے سے زیادہ مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے ،ملک میں ہر طرف کرپشن ، لوٹ مار ، ظلم اور نہ انصافی کا دور دورہ ہے ،شریف برادران اپنی جیبیں بھرنے اور اپنے درباروں کو نوازنے کے علاوہ کوئی دوسرا کا م نہیں کر رہے۔اس موقع پرظہیر عباس کھو کھر ، اعجازڈیال ،ثوبیہ کمال خان، چوہدری منشائ سندھو ، جاوید بھٹی ، امجد خان ، ملک بابرا عوان ، ارمغان صادق ، ندیم شاکر، رفیق نمبراد ، ملک عامر ، شبیر گجر ، ملک خادم کھوکھر ، حاجی ولائیت گجر، حضرات خان ، عدیل جوئیہ، چاچاپی ٹی آئی ،ضعیم عباس جٹ ، اشتیاق ملک ، عبد الکریم کلواڑ اور اسامہ فیاض بھٹی سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خادمِ پنجاب ٹیکنیکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کی سمری منظورکرکے پنجاب بھر کے ملازمین کو عید کا تحفہ دیں
(پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مطالبہ)
لاہور (پی ایم این)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس گزشتہ روز رانا محمد نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور ایکزیکٹو ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر خادمِ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے ٹیکنیکل کیڈر زکے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جو سمری عرصہ دو ماہ سے ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں اُن کے احکامات کی منتظر ہے وہ اس سمری کی منظوری دے کر پنجاب بھر کے ہزاروں ٹیکنیکل ملازمین کو عید کا تحفہ دیںجس سے ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو سکیں گی۔ عرصہ دراز سے ملازمین کی نگاہیں ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پر مرکوز ہیں اور وہ اس خوشی کو جلد سننے کے منتظر ہیں۔