CLAPA کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ویسٹ مڈلینڈز کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

Clapa West Midlands,Ceremony Birmingham

Clapa West Midlands,Ceremony Birmingham

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) CLAPA ویسٹ مڈلینڈز کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام دی میک سنٹر میں کیا گیا۔ جس میں ویسٹ مڈ لینڈز کے علاقہ میں رہا ئش پذیر پیدائشی طور پر ہونٹ اور تا لو کٹے بچوں اور انکے خاندان کو شعور و آگا ہی فراہم کرنے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر کونسلر محمد اخلاق ، سوسن آسٹن ، شائستہ بی ، سلینا فوسٹر ، کیتھے، ٹونی ،ڈیوڈ پارکر ،کیٹی کیٹس ،اماندا برومہل،دیوڈ نینکن ویل،سیمول ہومر، کلیئر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں نہ صرف ہونٹ اور تالو سے متاثرہ خاندانوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا گیا بلکہ بچوں کی تفریح کے لیے فیس پینٹنگ ، ویڈیو گیمز ، آوٹ ڈور گیمز ، سافٹ پلے ، بلون ماڈلنگ اور مختلف انواع کے جانوروں ، پرندوں اور حشرات کی نما ئش بھی کی گئی۔

تقریب کی میزبان کلیئر کا کہنا تھا کہ ایسی مثبت سرگرمیوں سے نہ صرف کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ کا شکا ر بچوں کے خاندانوں کو ایک دوسرے سے اپنے خیالات و جذبات اور تجربات و مشائدات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ اس بیما ری کا شکا ر بچوں کی حرکات و سکنات اور انکی بہتری کیلیے معلومات بھی فراہم ہو تی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ CLAPA درحقیقت فطری طور پر یا کسی بھی دیگر وجوہا ت کی بناء پر اس بیما ری میں مبتلاء افراد کیلیے شعور آگہی فراہم کرنے کا واحد زریعہ ہے اور ایسے تمام افراد کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض والدین جن کے بچے اس بیماری سے دوچار ہو جا تے ہیں تو وہ نا امیدی کا شکار ہو جا تے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف انکی توجہ اس بچے پر کم ہوجاتی ہے بلکہ دیگر مسائل اور مشکلا ت کا سامنا ہو تا ہے ایسے والدین کی بھی کیلپا ڈھارس باندھنے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ بیما ری قابل علاج ہے اور اگر احتیاط سے کام لیتے ہو ئے اپنے ڈاکٹرز اور سرجن کے مشورے کے مطابق حکمت عملی اپنائی جا ئے تو باآسانی اس بیما ری کو شکست دی جا سکتی ہے ۔ کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ کا شکار افراد مجموعی سطح پر ایک کامیاب و کامران اور مکمل زندگی گزار رہے ہیں اور ہما رے گردو نواح میں کئی زندہ مثالیں موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کلیپا ان مشکلا ت کا شکار خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ شعور و آگہی فراہم کرنے اور انکے حالات بہتر بنا نے اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے مواقع رفتہ رفتہ فراہم کرتی رہے گی ۔ اسلیے ہر ذی شعور انسان کو چا ہیے کہ معاشرے کا ذمہ دار فرد ہو نے کے نا طے اس معلومات کو ہر اس فرد تک پہنچا ئے جو اس بیماری کا شکار یا اس کی وجہ سے پریشانی میں مبتلاء ہے ۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے کلیپا کے اس موئثر اور اہم اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ردعمل میں کہاکہ کلیپا کی سرگرمیاں با لعموم برطانیہ اور با الخصوص ویسٹ مڈلینڈکے کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ سے متاثر خاندانوں کے لیے ایک نعمت خداوندی ہیں ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چا ہیے تاکہ ہمیں ایک دوسرے سے مل بیٹھنے کا موقع ملتا رہے اور بچوں کو تفریح کا سامان ۔ انہوں نے CLAPA کے تعاون پرپو ری ٹیم اور رضاکارانہ طور پر خدمات پیش کرنے والوں کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا۔