ماحولیاتی تبدیلی : پیرس معاہدے کے نفاذ کیلئے بان کی مون نے بھارت، امریکہ کی حمایت کو سراہا

 Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مودی اور اوباما کی طرف سے اس مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیرس معاہدے میں شمولیت اور اس کے نفاذ پر اتفاق کیا۔

تمام ممالک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس کی توثیق اور شمولیت کیلئے مقامی سطح پر کوششیں کریں۔

ترجمان کی طرف سے بیان میں کہا گیا جلدازجلد پیرس ایگریمنٹ میں شمولیت کیلئے دونوں ملکوں کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔