حاجی عامر خلیل کی کوششوں سے عید گاہ سعیدیہ گاہ کے قریب ٹرانسفارمر جلنے کے دو گھنٹے بعد ایمر جنسی ٹرالی نصب کردی گئی

GRA

GRA

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ،سماجی کارکن حاجی عامر خلیل کی کوششوں سے عید گاہ سعیدیہ گاہ کے قریب ٹرانسفارمر جلنے کے دو گھنٹے بعد ایمر جنسی ٹرالی نصب کردی گئی شہریوں کا شکریہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شدید گرمی اور برستی آگ کے باعث عید گاہ سعیدیہ نذد قبرستان کا 200KVٹرانسفارمر اچانک جل گیا جس پر صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ،سماجی کارکن حاجی عامر خلیل نے MNAصاحبزادہ فیض الحسن اورSDOواپڈا میاں سلیم اقبال سے رابطہ کیا اور چند دن قبل صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے بھجوائی گئی ۔

ایمرجنسی ٹرالی مہیا کر دی گئی جس کو خود حاجی عامر خلیل ڈرائیو کر کے موقع پر لائے اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ،حاجی عبدالخالق ،اطہر علی عباس ،ڈاکٹر گلزار قیوم علی شاہد سمیت دیگر دکاندار وں کی موجودگی میں ٹرالی نصب کر دی گئی جس پر تاجروں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوششیں نہ کی جاتی تو ٹرانسفارمر لگنے میں ایک ہفتہ بھی لگ سکتا تھا ۔