سی این جی رکشہ کی تقسیم میں مبینا کرپشن کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکز دو دھڑوں میں تقسیم

PPP Workers

PPP Workers

بدین (عمران عباس) ڈی سی بدین کی جانب سے 400 سی این جی رکشہ کی تقسیم میں مبینا کرپشن کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکز دو دھڑوں میں تقسیم، پانچ روز بھوک ہڑتال کے بعد ایک دھڑے نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تو دوسرے دھڑے نے اسے جاری رکھنے کا اعلان کیا،ایم این اے کمال خان چانگ نے بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر احتجاج ختم کروایا۔

حکومت سندھ کی جانب سے ضلع بدین کے بیروزگار نوجوانوں کے لیئے دیئے جانے والے چار سو سی این جی رکشہ کی مبینا کرپشن کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی چھٹے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی، پانچ روز تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالے دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے جس کے بعد ایک دھڑے نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تو دوسرے دھڑے نے اسے جاری رکھنے کا اعلان کیا جس کے بعد شہر کے معززین، بیوپاری بھی اس بھوک ہڑتال میں شامل ہو گئے۔

بدین کے شہر ماتلی کے ایم این اے کمال خان چانگ اور ڈاکٹر عزیز میمن بھوک ہڑتال کیمپ پر پہنچے جہاں پر انہوں نے کارکنوں کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروائی اور یقین دلایا کہ ڈی سی بدین کی جانب سے کی جانے والی کرپشن کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی جس کے بعد چھ روز تک جاری رہنے والی علامتی بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔۔۔