سی این جی سیکٹر پر 4 فیصد فائنل ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) سی این جی سیکٹر پر ٹیکسوں کی بھرمار کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سٹیشن مالکان کاروبار تباہ ہونے پر چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ کسٹم، سیلز ٹیکس، بجلی کے بلوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس، گیس ڈویلپمنٹ ٹیکس وصول کئے جانے کے بعد اب نئے مالی سال سے گیس کی قیمت پر چار فیصد فکسڈ فائنل ٹیکس بھی عائد ہو گا۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ ٹیکس پہ ٹیکس سے سی این جی کی قیمت پٹرول سے زیادہ ہو جائے گی۔

دوسری جانب ٹیکس حکام کا مؤقف ہے کہ سی این جی پر چار فی صد فائنل ٹیکس اس لئے لگایا ہے کیونکہ نظام حکومت چلانے کے لئے ٹیکسوں کی ضرورت ہے۔