نئے کوچ کیلئے وسیم اکرم سے مشورہ نہ کیا جائے، کچھ پی سی بی ارکان اَڑ گئے

Wasim Akram

Wasim Akram

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے کچھ ارکان نے نئے کوچ کی تقرری کے لیے وسیم اکرم سے مشاورت کی مخالفت کر دی۔

کرکٹ بورڈ وقار یونس کی ناقص کارکردگی کے بعد انہیں تبدیل کر کے نئے کوچ کے بارے میں مشاورت کرنا چاہتا تھا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے کچھ ارکان نے کہا کہ مشاورت صرف ان سابق کھلاڑیوں سے کی جائے جن کا ماضی صاف ہو۔

ان ارکان کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی مشاورت سے کوچ بنایا گیا تو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ایسی ہی بری رہے گی۔

اس بارے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی سی بی نئےکوچ کے بارے میں مشاورت کرنا چاہتا تھا،تاہم کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ٹیم کاحال اسی طرح بُرا رہے۔