سرد موسم میں چائے اور مچھلی کا استعمال امراض قلب سے بچاتا ہے، تحقیق

Heart Attack

Heart Attack

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردوں میں سردیوں میں دل کے دورے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ہر تین میں سے ایک ہارٹ اٹیک کا سبب ناقص غذا اور غیر صحت مند طرز زندگی ہوتا ہے تاہم اچھی غذا اور صحت مندانہ زندگی کے ذریعے اس پر قابو پانا ممکن ہے۔

تحقیق کے مطابق چائے اور مچھلی کو غذا کا حصہ بنا کر امراض قلب کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔