عباس پور کی خبریں 13/10/2016

Abbas Pur News

Abbas Pur News

عباس پور (کامران ارشد سدھن) عباس پور بوائز ڈگری کالج میں نعتیہ مقابلہ حضور سرور کونین ۖہوا جس میں تحصیل عبا سپور کے تمام سکولز اور کالجز کے طلباء کی شرکت پہلی پوزیشن گلشاداحمد ریڈفاونڈیشن ،دوسری محمد طیب بوائر ڈگری کالج عباس پور نے لی اِس موقع پر محمد حمید بٹ کا کہنا تھا کہ حضور ۖکی تعلیمات سے روخ گردانی اِمت مسلمہ کی زلت اور رسوائی کے اصل اسباب ہیں ۔آج بھی اگر مسلم اُمہ دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیںتفصلات کے مطابق عباس پور بوائز ڈگری کالج میں ایک تقریب بعنوان نعتیہ مقابلہ حضور سرور کونین ۖزیرصدارت پروفیسر محمد نصیر خان پرنسپل بوائر ڈگری کالج منعقد ہوئی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ممتاز علی شعبہ اسلامیات نے سرانجام دیئے اِس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ صدام حسین نے حاصل کی۔

اس کے بعد محمد حمید بٹ نے سیرت سرور دو عالم ۖکے موضو ع ایمان افروز مقالہ پیش کیا اُنھوں نے کہا کہ حضور ۖکی تعلیمات سے روخ گردانی اِمت مسلمہ کی زلت اور رسوائی کے اصل اسباب ہیں ۔آج بھی اگر مسلم اُمہ دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ مختلف سکول اور کالجز سے آئے ہوئے طلباء نے اس مقابلہ میں بھرپور حصہ لیا پہلی پوزیشن گلشاداحمد ریڈفاونڈیشن ،دوسری محمد طیب بوائر ڈگری کالج عباس پور جبکہ تیسری پوزیشن سید فہیم الحسن گورنمنٹ ہائی سکول عباس پور نے حاصل کی ۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباس پور (کامران ارشد سدھن)عباس پور بوائز ڈگری کالج میں ایک تقریب بعنوان یوم استعقامت اور عزم نو منعقد ایک منٹ کی خاموشی زلزلہ کی تباہ کاریوں ،متاثرین کی مشکلات کا ذکر بڑے دلسوز انداز میں کر کے اپنے نوجوانوں کو مشکل گھڑی میں ہمت واستقامت کے ساتھ لوگوں کی مدد کرنے پر زور دیا نیز ملکی اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے آگاہ پرنسپل بوائز ڈگری کالج محمد نصیر نے تفصیلات کے مطابق عباس پور بوائز ڈگری کالج میں ایک تقریب بعنوان یوم استعقامت اور عزم نو زیر صدارت پروفیسر محمد نصیر خان پرنسپل ادارہ منعقد ہوئی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر محمد خورشید خان نے سرانجام دئیے۔

اس کے بعد نعت حضور سرور کائنات نوید نذیر نے پیش کی 8.52منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی بعدازاں مقررین نے 8 اکتوبر 2005 زلزلہ کے تباہ کاریوں کے حوالے سے بات چیت کی جس میں پروفیسر چوہدری نذرالدین ،پروفیسر محمد مشتاق خان ،پروفیسر سلیم چوہدری ،پروفیسر عرفان محمود اور حمید بٹ نے اظہار خیال کیا جبکہ طلباء میں سے محمد سعید نے خطاب کیا اور ثاقب صغیر نے نظم پیش کی اِس موقع پر پرنسپل بوائز ڈگری کالج محمد نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ کی تباہ کاریوں ،متاثرین کی مشکلات کا ذکر بڑے دلسوز انداز میں کر کے اپنے نوجوانوں کو مشکل گھڑی میں ہمت واستقامت کے ساتھ لوگوں کی مدد کرنے پر زور دیا نیز ملکی اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے طلباء کوآگاہ کیا اُنھوں نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ جذبہ حریت کو بیدار کرنے کی ضرورت پرزور دیا ۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا جس میں شہدا زلزلہ کی مغفریت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاُئیں مانگی گئیں پروفیسر عابد حسین شعبہ تاریخ نے دُعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباس پور (کامران ارشد سدھن) عباس پور سول سپلائی سے چھ ماہ بعد عوام کو آٹا ملنے لگا عوام میں خوشی کی لہر تفصلات کے مطابق عباس پور سول سپلائی چھ ماہ سے بند پڑی تھی جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا آج جب سول سپلائی انسپکٹر سردار الیاس نواز نے سول سپلائی کو چھ ماہ بعد کھلوایا تو عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوام علاقہ نے سول سپلائی کی دوبارہ بحالی اور آٹے کی فراہم پر خوشی کاا ظہار کیا اور سول سپلائی انسپکٹر سردار الیاس نواز کا شرکت ادا کیا جنہوں نے سول سپلائی عباس پور کو دوبارہ بحال کیا اور عوام کو صاف وشفاف آٹے کی فراہم شروع کی ۔