PECHS گرلز کالج نے قائد اعظم کپ گرلز ہاکی میچ جیت لیا ڈائریکٹر کالج ضمیر کھوسو نے انعامات تقسیم کئے

Quaid-e-Azam Cup Basketball & Hockey

Quaid-e-Azam Cup Basketball & Hockey

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان انسٹیٹوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا قائد اعظم کپ گرلز ہاکی فیسٹیول میچ کسٹم گراونڈ پر PECHS گرلز کالج نے عبداللہ گرلز کالج کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر جیت لیا میچ کا واحد گول ونر ٹیم کی رمشانے دوسرے ہاف کے 22 ویں منٹ میں کیا اس موقع پر ڈائر یکٹرکالجزکراچی ریجن ضمیر احمدکھوسو مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ضمیرکھوسونے اس موقع پر اعلان کیا کہ کراچی کالجز ریجن گرلز ہاکی کے فروغ کے لئے اپنابھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Quaid-e-Azam Cup Basketball & Hockey

Quaid-e-Azam Cup Basketball & Hockey

انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ قائد اعظم کے اقوال زرین اتحاد تنظیم اور یقین محکم پر عملدرامد کرتے ہوئے اپنی زندگی کو اپنائیں ضمیر کھوسو نے PIH کی کاوشوں کو جووہ ہاکی کے فروغ کے لئے پورے ملک میں کررہی ہے زبردست خراج تحسین ادا کیا قبل ازین تقریب سے نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان کے چیرمین گلفراز احمدخان SWHA کی سیکریٹری سید ہ ارم بخاری PIH کے صدر الحاج زاہد شہاب ، حید رحسین اور دیگرنے خظاب کیا تقریب میں انور فاروقی ، جاوید اقبال ، بشری عمران ، ماہیہ معین ، نزہت جہاں امتیاز شیخ ، انجم زہرہ ، امبرنذیر اور دیگر موجود تھے۔

سیکریٹری اطلاعات
پاکستان انسٹیٹوٹ آف ہاکی
03003541517=03082220321
قائد اعظم کپ گرلز فیسٹیول ہاکی میچ کے موقع پر ڈائر یکٹر کالجز ضمیر احمدکھوسو کے ہمراہ گروپ فوٹو الحاج زاہدشہاب ، گلفراز احمدخان ، انورفاروقی ، غلام محمدخان اور دیگر موجود ہیں