کولمبیا : سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

Colombia Floods

Colombia Floods

نیوا (جیوڈیسک) کولمبیا کے پوٹو مایو انتظامی علاقے میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کولمبیا ریڈ کراس کے فراہم کردہ عداد و شمار کی مطابق آفت زدہ علاقے میں تاحال 220 شہریوں تک رسائی نہیں ہو پا رہی۔

سیلاب کی تباہی میں 202 افراد زخمی اور 300 سے زائد کنبے متاثر ہوئے ہیں۔

ریڈ کراس کے مطابق زخمیوں کو شمالی ہیولا انتظامی علاقے کے دارالحکومت نیوا میں پہنچا دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق کولمبیا کے جنوبی شہر موکووا میں رات کے وقت اچانک بارش شروع ہو گئی، بارش کی شدت کی وجہ سے موکووا، مولاٹو اور سانکویاکو دریاوں میں طغیانی کے نتیجے میں سیلابی ریلے نے 17 محلّوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔