کولمبیا میں عوام نے امن معاہدہ مسترد کر دیا

Colombia Peoples

Colombia Peoples

کولمبیا (جیوڈیسک) کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے فارك باغیوں کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کو کولمبیا کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

ملک میں اس حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں 50.24 فیصد افراد نے معاہدے کے خلاف ووٹ ڈالا۔

یاد رہے کہ اس امن معاہدے کے بعد کولمبیا میں گذشتہ 52 برسوں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ممکن ہے اور امید کی جا رہی تھی کہ کولمبیا کے عوام اس معاہدے کا خیر مقدم کریں گے۔

اس معاہدے کے ساتھ ہی یورپی یونین نے فارك باغیوں کو شدت پسند تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا اور امن سمجھوتہ نافذ ہونے کے بعد یورپی یونین کولمبیا کی ترقی میں مدد کر سکے گا۔

گذشتہ ماہ كارٹیجینا میں فارك باغیوں کے لیڈر تمانشیكو اور کولمبیا کے صدر یوان مینوئل سینٹوس نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے علاوہ لاطینی امریکی ممالک کے رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔