کولمبیا : مٹی کا تودہ گرنے سے اڑتالیس افراد ہلاک، تیس گھر تباہ

Colombia Landslide

Colombia Landslide

کولمبیا (جیوڈیسک) کولمبیا کے صوبے کلداس میں بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے تیس گھر تباہ ہوئے اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

ملبے سے اب تک اڑتالیس افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔ صدر یواں مینوئل سینٹوس نے مقامی لوگوں اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا ایک سو ساٹھ سے زائد لوگ لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی باقی افراد کو تلاش کر لیں گے۔