کولمبو: چوتھا ون ڈے، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 257 رنز کا ٹارگٹ

Colombo 4th ODI

Colombo 4th ODI

کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو کے پریما داسا سٹیڈٰم میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز میں ہی سری لنکا کو اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب بلے باز پریرا ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں آئوٹ ہو گئے۔ فاسٹ بولر محمد عرفان کی گیند پر نوجوان کھلاڑی عماد وسیم نے ان کا کیچ لیا۔

تاہم سری لنکن بلے بازوں نے ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تلکرتنے دلشان اور تھریمانے نے ٹیم کا سکور 109 رنز تک پہنچا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے اس دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ پاکستان کو دوسری کامیابی دلشان کی صورت میں ملی جب عماد وسیم نے انھیں بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھلا دی۔

تلکرتنے دلشان نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز کپتان اینجلو میتھیوز تھے جو 12 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستانی بولرز نے نہایت عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سری لنکن بلے باز کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔ سری لنکا کی جانب سے تھریمانے 90 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔