کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف

Colombo Test

Colombo Test

کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو ٹیسٹ میںپاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا ہے، قومی ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔

اظہر علی نے شاندار سنچری سکور کی ، وہ 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سری لنکا کیجانب سے دھمیکا پرساد نے چار اور چمیرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کے باقی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے ،اس طرح سری لنکا کو دوسری اننگز میں کامیابی کیلئے صرف 152 رنز کا ہدف ملا ہے۔