کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

کولمبو (جیوڈیسک) تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پی سرا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 20 رنز بنا لئے ہیں۔ احمد شہزاد صرف ایک رن بنا کر دھمیکا پراساد کی گیند پر کمارا سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلئ ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 9 برس قبل سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔