آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹیل ملز نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو آئوٹ کلاس کردیا

 All Pakistan NBP Football Tournament

All Pakistan NBP Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد ملیر کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم لیگ میچ میں پاکستان اسٹیل ملز کی ٹیم نے اس وقت سنسنی پھیلا دی جب ٹورنامنٹ کی مضبوط اور قدیم ٹیم کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کو 5-1سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا ۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کوئی خاص کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی کھیل کی خاص بات پاکستان اسٹیل ملز کے نوجوان اسٹرائیکر کھلاڑی نعمان کا نہایت شاندار اور عمدہ کھیل تھا جنہوں نے یکے بعد دیگرے 3 خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ طارق خان اور وہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا کے پی ٹی کا واحد گول محمد نے کیا ۔

اسے سے قبل پاکستان اسٹیل ملز کی ٹیم نے آسکانی برادرز کوبھی 5-0سے شکست دیکر 3پوائنٹ حاصل کرچکی ہے اس کامیابی کے بعد اسٹیل ملز کے 6پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ کے پی ٹی کی ٹیم اب تک صرف 4پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ٹورنامنٹ میں آج منور شہید فٹ بال کلب کوئٹہ کا مقابلہ گلشن سوکر کلب سے ہوگا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جاوید بنگش ،سراج الدین طالب ،انیس اختر بلوچ اور جہانگیر خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔