کالم نگار منشاء فریدی کو قتل، اغواء اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں

Mansha Fareedi

Mansha Fareedi

ڈیرہ غازی خان (جیو ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اور نامور کالم نگار اور تجزیہ کار منشاء فریدی کو قتل ، اغواء اور خطر ناک نتائج کی دھمکیاں ۔ ڈی پی او ڈی جی خان سیاسی ہاتھوں کے سامنے بے بس ۔ قومی اور ملکی صحافتی تنظیمیں نوٹس لیں۔ تفصیل کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اور نامور کالم نگاہ اور تجزیہ کار منشاء فریدی کو بعض شدد پسند عناصر کی طرف سے قتل ، اغواء اور دیگر خطر ناک نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

جس پر کالم نگار منشاء فریدی نے ایس ایچ او چوٹی اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو باظابطہ طور پر درخواستیں دی ۔ لیکن با اثر ملزمان پر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے انہیں ان کے موبائل نمبر 0333-6493056 پر مختلف موبائل نمبر ز سے کالز کر کے مذکورہ بالا دھمکیاں دیں۔ اور دھمکایا کہ اس کے علاوہ ہم فیس بک پر تمہاری تصاویر کو بگاڑ کر اپلوڈ اور پوسٹ کریں گے۔

چنانچہ اس خطرناک گروہ نے منشاء فریدی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ اور پوسٹ کر دیا ۔ جس سے منشاء فریدی کے مطابق ان کی عزت اور شہرت کو انتہائی نقصان پہنچا ۔ منشاء فریدی کا کہنا ہے کہ ان دھمکیوں سے ان کی آزادی سلب ہو چکی ہے ۔ مزید برآں ان کے اہل خانہ کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے آئی جی پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے دھمکیاں دینے اور سائبر کرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔