کالم نگاروں کی ایئرفورس بیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Aqeel

Aqeel

لاہور : کالم نگاروں نے پشاور میں ایئرفورس بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔کالم نگار عقیل خان ، کالم نگار صابر مغل ، کالم نگار میرافسر امان، کالم نگار اختر سردار چوہدری، کالم نگار ایس ایم عرفان طاہر، کالم نگار ملک ساجد اعوان، کالم نگار عبدالروف چوہان، کالم نگار احتشام شامی، کالم نگار حافظ جاوید الرحمن قصوری، کالم نگار حسیب عاشر ، کالم نگار وسیم نذر، کالم نگار امتیاز شاکر ، کالم نگارفہد خان اور کالم نگار محمد علی رانا نے پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے ایئرفورس بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اسلام اور ملک کے دشمن ہیں۔

جب کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
عقیل خان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف قوم کا عزم کمزور نہیں ہوگا، ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ ہر صورت کیا جائے گا جب کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ کیپٹن اسفندیار نے جس بہادری سے دہشت گروں کا حملہ ناکام بنایا اس پر ان کو کالم برادری کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔ان کی شہادت پر ان کو تمغہ سے نوازا جائے۔

کالم نگار صابر مغل نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جلد ختم کردیا جائے گا۔کالم نگار اختر سردارچوہدری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اسلام اور ملک کے دشمن ہیں جب کہ ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، جلد انجام تک پہنچائیں گے۔

کالم نگار میر افسر امان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے فورسز کی جانب سے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔