حقائق نامہ

PPP

PPP

تحریر: چوہدری جاوید
پیپلز پارٹی نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور بھٹو کو زندہ رکھنے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف ایک حقائق نامہ نکال کر ہمیشہ کی طرح حکومت کو بدنام کرنے کی ایک ناکام کوشش کی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کو موت کے منہ کے قریب دھکیل دیا تھا بے روزگاری اور غربت سے خودکشیاں عام تھی،بجلی کا نام ونشان بھی ختم ہوتا جارہا تھا کرپشن اور لوٹ مار اپنی انتہا پر تھی مسٹر 10 پرسنٹ ترقی کرتے ہوئے نہ صرف ملک کے سب سے اہم عہدے پر براجمان ہوگیا بلکہ مسٹر 100 پرسنٹ بھی بن گیامسلم لیگ ن کے میٹرو بس اور اب اورنج لائن میٹرو ٹرین کے علاوہ سینکڑوں ایسے کارنامے ہیں جن کی وجہ سے آج ملک میں نہ صرف خودکشیوں کا رجحان ختم ہوچکا ہے بلکہ کاغذوں میں سڑک بنا کرکھانے والے جیالوں کے ان سیاہ کارناموں کو بھی مسلم لیگ ن کی حکومت دیہات میں پکی سڑکیں بنا کر دھو رہی ہے۔

اس کے علاو ہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ کی غریب عوام کے لیے جہاں ہزاروں مراعاتی پیکج دیے وہی پر ایک ایساکام بھی کردیا ہے جس کی وجہ سے خادم اعلی نے نہ صرف سرکاری ملازمین کو دی جانے والی مراعات پردس لاکھ ملازمین کے دل جیت لیے ہیں بلکہ لاکھوں خاندان ان سہولیات سے مستفید ہونگے اسکے علاوہ کلرکس ایسوسی ایشن کو مزید مراعاتی پیکج بھی دیا جائیگا جن میں بجٹ 2013 ء میں دیگر صوبوں سے 5% کے فرق کا خاتمہ،سپیشل ایجوکیشن 50% کی 2010 ء سے منظوری ومحکمہ زکوۃ کے ملازمین کو ریگولر کرناشامل ہیں اسکے علاوہ حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کو امتحانات کیلئے امتحانی فیس کی مکمل چھوٹ دیدی ہے۔

اب کوئی بھی بورڈ اور یونیورسٹی قیدیوں سے کسی بھی قسم کے امتحانات کی فیس نہیں لے گی اس سے نہ صرف جیلوں میں تعلیم عام ہوگی بلکہ یہ قید گاہیں جو جرائم کی یونیورسٹیاں کہلاتی تھی ان میں بھی عقل وشعور کی محفلیں رنگ جمائیں گی اور ہوسکتا ہے کہ آئندہ ان جیلوں سے ٹاپ پوزیشن ہولڈر نمودار ہوں کیونکہ جیل میں بند افراد اگر اپنی تعلیم پر توجہ دیں تو پڑھنے کا بڑا ساز گار ماحول ہے ادانہیں کرنی پڑے گی جبکہ ہائر ایجوکیشن سے ڈگری کی تصدیق کے پیسے بھی نہیں لگیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں ہی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور دیگر کارروائیوں کی وجہ سے 2015ء میں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔

Terrorism

Terrorism

رواں سال دہشتگردی کے کل 821 واقعات ہوئے جن میں 500 سے زائد ان علاقوں میں رونما ہوئے جہاں آپریشن ضرب عضب جاری ہے ، ان واقعات مین 588 افراد ہلاک اور 1007 زخمی ہوئے پیپلز پارٹی کے دور میں ریلوے کو تہس نہس کرنے والے کس منہ سے اور کون سا حقائق نامہ جاری کررہے جہاں پیپلز پارٹی کے دور میں تمام قومی اداروں کو نڈھال کردیا گیا تھا وہی پر پاکستان ریلوے کو بھی آئی سی یو میں داخل کروادیا گیا تھا عنقریب تھا کہ اس قومی ادارے کا دم نکل جاتا مگر پیپلز پارٹی کی حوکمت سے عوام کی جان چھوٹ گئی اور اب گزشتہ دو سالوں کے دوران حکومتی اقدامات کی وجہ سے ریلوے آمدن 18 ارب سے بڑھ کر 32 ارب ہوگئی جبکہ اس کے خسارے اور اخراجات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئے ہے۔

ملک بھر میں 16 ریلوے سٹیشنوں کو اپ گریڈ کرکے ایئرکنڈیشن سمیت دیگر سہولیات سے مزین کیا جارہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سیاست کو عوامی خدمت کا مشن بنایا ہوا ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی لیڈرشپ میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے توانائی منصوبوں کیلئے جتنی مخلصانہ اور سنجیدہ کاوشیں موجودہ دور میں ہوئی ہیں ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

Electricity

Electricity

توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور2017 کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے بجلی پیدا کر رہے ہوں گے جبکہ گزشتہ برس دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا۔ دھرنوں کی آڑ میں قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والو ں نے وطن عزیز کا خیال کیا نہ 18 کروڑ عوام کا اور موجودہ حکمران قوم کے ضائع کئے گئے قیمتی وقت کی تلافی شبانہ روز محنت سے کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں مضبوط، مستحکم، خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ہے حکمران محنت، دیانت اور امانت کی راہ پر چلتے ہوئے آئندہ اڑھائی برس میں ملکی ترقی کے اہداف حاصل کرلیں گے۔

پنجاب کی تیز رفتار ترقی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتھک محنت اور عزم کی بدولت ہے اور یہ پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں شہبازشریف جیسا وژنری وزیراعلیٰ ملا ہے جنہوں نے عوام کی خدمت کیلئے دن دیکھا ہے نہ رات اسی وجہ سے دوسروں صوبوں سے آنے والے افراد پنجاب آ کر صوبہ کی ترقی دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں وزیراعلیٰ شہباز شریف جس طرح دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

Javed Chaudhry

Javed Chaudhry

تحریر: چوہدری جاوید
03155560555