کامیڈی فلم اینگری برڈز کا نیا ٹریلر جاری

Angry Birds

Angry Birds

ہیلسنکی (جیوڈیسک) مشہور زمانہ ویڈیو گیم اینگری برڈز کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار لوگوں کو محظوظ کرنے آ گئے ، کامیڈی فلم اینگری برڈز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

کلے کائٹس اور فرگل ریلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینگری برڈز کی کہانی غصیلے پرندوں کی ہے جو اپنے جنگل میں خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے ہیں کہ برے جانور انہیں نقصان پہنچانے آجاتے ہیں اور پھر یہ پرندے مل کر برے جانوروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے ہیں۔

پرندوں کی شرارتوں سے بھرپور یہ کامیڈی فلم تیرہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔