ہالی ووڈ فلم دی سیکرٹ لائف آف والٹر مِٹی کا نیا ٹریلر جاری

Hollywood Movies

Hollywood Movies

کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ”دی سیکرٹ لائف آف والٹر مِٹی ” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔20 th سینچری فاکس کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی ساتھی ورکر کی محبت میں گرفتار ایک ایسے ڈرپوک شخص کے گِرد گھومتی ہے جو ایڈونچر سے بھرپور زندگی گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے لیکن اپنی کم ہمتی کے باعث ایسا کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

من پسند زندگی گزارنے کی خواہش پوری نا ہونے پروہ اپنے آس پاس ایسی تخیلاتی زندگی بسا لیتا ہے جس سے تمام افراد ناواقف ہوتے ہیں اور اسکی احمقانہ حرکتوں کو دیکھ کر اسے بے وقوف تسلیم کرلیتے ہیں۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بین سٹیلیر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار بھی وہ خود ہی نبھا رہے ہیں جنکے علاوہ کرسٹن وِنگ اورایڈم اسکاٹ اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے جبکہ کامیڈی سے بھرپور یہ فینٹسی ڈرامہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر 25 دسبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔