کامیڈی نائٹس ود کپل کی پلک کو گرفتار کر لیا گیا

Palak

Palak

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی نائٹس ود کپل کے فنکار کیکو شاردا (پلک) کو ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت بابا کا مذاق اڑانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کیکو شاردا کو ہریانہ کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ کیکو شاردا کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

کئی فنکاروں نے کیکو کی حمایت کی ہے۔ کامیڈی نائٹس ود کپل کے میزبان کپل شرما نے بابا رام رحیم سے کیکو کی حمایت کی اپیل کی ہے۔