معروف بھارتی کمنٹیٹر کی پاکستان کے حق میں ٹویٹ

Aakash Chopra

Aakash Chopra

لاہور (جیوڈیسک) معروف بھارتی کمنٹیٹر کے پاکستان کے حق میں ایک ٹویٹ سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ٹویٹ کیا کہ عمان، متحدہ عرب امارات، افغانستان ، ہانگ گانگ اور پاکستان میں کیا مشترک ہے؟ ان سب ٹیموں میں باؤلنگ شروع کرنے والے فاسٹ باؤلر پاکستانی ہیں۔

آکاش چوپڑا کی اس ٹویٹ کے بعد افغانستان میں کرکٹ شائقین کی طرف سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر سے معافی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ آکاش چوپڑا 2003 سے 2004 تک ٹیسٹ کرکٹ میں انڈیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔