ڈپٹی کمشنر کورنگی کا ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ صفائی وستھرائی کا ہنگامی دورہ

Karachi News

Karachi News

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ضلع کورنگی میں اہم شاہراہوں سمیت اندرونی گلیوں میں صفائی وستھرائی کے عمل کو تیز کردیا گیا ۔ بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع کورنگی میں 12ہزار روڈ ،8ہزار روڈ ،قوم آباد اور بروکس چورنگی کے اطراف شاہراہوں سے کوڑا کرکٹ ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی محمد زمان ناریجو نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ جاری صفائی وستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی نے زمان ناریجو نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی اولین اور اہم ذمہ داری ہے اس حوالے سے فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہر قطعی نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ اہم شاہراہوں کے ساتھ اندرونی گلیوں میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ سرسبز ماھول ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ شاہراہوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا بھی خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ نے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ھوالے سے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں کھیل میدانوں اور گرین بیلٹوں سمیت چونگیوں اور چوراہوں پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتر سمیت انتظامات پر فوری عمل درآمد کرکے مثالی ماحول کا قیام یقینی بنائیں۔