کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Asif Haider Shah

Asif Haider Shah

کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا کر اعجاز علی خان کو نیا کمشنر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو بجٹ میں اختلافات پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کی معطلی کے لیے ایک اہم شخصیت کی جانب سے بھی وزیر اعلیٰ سندھ پر دباؤ تھا۔

انہیں کمشنر کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی یعنی آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنایا گیا ہے آصف حیدر شاہ کی جگہ اعجاز علی خان کو نیا کمشنر کراچی مقرر کیا گیا ہے۔