کمشنر کراچی انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنا منٹ فائنل مرحلے میں داخل

BASSET BOLL TOURNAMENT

BASSET BOLL TOURNAMENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ شرقی کے تعاون سے فردوس اتحاد اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلوں کا نشتر پارک باسکٹ بال کورٹ پر فیصلہ ہو گیا پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر جمیل گل شیخ تھے۔

جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی ADC ایسٹ زاھد میمن تھے اس موقع پر حاجی غلام محمد خان، امجد علی خان، عبدالغفار، محمد یعقوب، اعجاز احمد اور پاکستان باسکٹ بال کے ٹیم کے سابق کپتان تنویر احمد بھی موجود تھے، پہلے سیمی فائنل میں باونس کلب نے عسکری کلب کو 44-19 سے شکست دی۔

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نشتر کلب نے بہادر کلب کو 40-31 سے شکست دی ان میچوں میں عاطف حسین، شاہ میر، مبشرحسین، بختیاراحمد، طلحہ امجد، علی چن زیب، صفدر حسین، اسد علی، نظاقت حسین اور زیشان خان نے بہترین کھیل پیش کیا۔

ٹورنا منٹ کا فائنل پیر 21 دسمبر رات 7: 30 بجے کھیلا جائے گا فائنل کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ہونگے اور انعامات تقسیم کریں گے۔