کمشنر کراچی کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم کی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

POLIO MEETING SHAH FAISAL COLONY

POLIO MEETING SHAH FAISAL COLONY

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی کی خصوصی ہدایت پر16تا 19جنوری2017ء تک منعقد ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی میر محمد گھاڑو کی صدارت میں اجلاس ،علاقہ پولیس،محکمہ ہیلتھ کے افسران وہیلتھ وزیٹرز کی شرکت۔

اجلاس میں انسداد پولیو مہم اور پولیو رکرز کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی میر محمد گھاڑو نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر پولیو کی ویکسین پلانے والے پولیو ورکرز سے تعاون کریں انہوں نے کہاکہ پولیو سے بچائو کے لئے انسداد پولیو مہم کے دوران پلائی جانے والی ویکسین اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو لازمی پلوائیں ،کیو نکہ یہ ویکسین پولیو سے بچائو کا واحد علاج ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے ہر رائونڈ میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین لازمی پلائیں اس موقع پر انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران و پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ نبھائیں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر