کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے تعاون سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی کھیلوں میں بے مثال خدمات پر ایک استقبالیہ یکم دسمبر بروز منگل بوقت 08:00 بجے شب دیا جا رہا ہے۔

صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کے مطابق اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو کھیلوں میں بے مثال خدمات پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے قاعدآعظم حسن کارکردگی ایوارڈ پیش کیا جائے گا ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی الحاج عارف الٰہی چیرمین PNSC پیش کریں گے، تقریب میں کھیلوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔