ٰایڈیشنل کمشنر روبینہ آصف نے یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا

Independence Day Sports Festival

Independence Day Sports Festival

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت میں ایک رنگا رنگ تقریب میں فتتاح کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کراچی محترمہ روبینہ آصف نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جہاں صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے وہیں صحت مند اور پر امن معاشرے کے قیام کے لئے اہم جز ہے یوم آزادی پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرکے نوجوانوں خصوصاً طالبات کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور انہیں اپنے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کے لئے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر اسیوسی ایشن اور محکمہ کھیل سندھ نے جو بیڑا اُٹھا یا ہے قابل تحسین عمل کے ساتھ قابل تقلید بھی ہے ایسے تقریبات کے انعقاد کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھا یا جاسکتا ہے،ایڈیشنل کمشنر روبینہ آصف نے سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ محدم راشد کو سندھ خصوصاً شہر کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ اور سرپرستی کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسے صحت مند تفریحی تقریبات کی شہر اور یہاں بسنے والے شہریوں کی اشد ضرورت ہے۔

قبل ازایں ایڈیشنل کمشنر روبینہ آصف نے فیسٹیول کا افتتاح کیا اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر صفیہ موسفی ،فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان ،محکمہ تعلیم کی فرحت جہاں ،شاہین جعفری ،بشریٰ عمران ،ثناء علی اور دیگر موجود تھے۔فیسٹیول کے پہلے روز گرلز ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ماہ نور نے غزالہ،روزین نے ورشہ ،آمنہ نے ذہرہ ،روز نے یمنہ ،عصمہ نے کبریٰ ،طاہرہ نے سیما ،عابدہ نے پروین ،نسرین نے طیبہ ،فاطمہ نے بشریٰ ،شاہین نے مناحل ،حفضہ نے نوشین اور مہوش نے شیرین کو شکست سے دو چار کردیا ۔بعد ازاں فیسٹیول میں آج آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر باسکٹ بال ایونٹ کا افتتاح ہوگا چیئر مین پرائیویٹ اسکول منجمنٹ سید خالد شاہ افتتاح کرینگے۔
جاری کردی ۔میڈیا کوارڈینٹر