پیرمحل کی خبریں 25/7/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) ضلعی بیت المال کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نامزد وائس چیئرمین وممبران مردخواتین نے تین سال کے لیے حلف اٹھالیا ضلعی چیئرمین عبدالشفیق میو نے ممبران سے حلف لیاسکروٹنی کمیٹیوں کا اعلان تفصیل کے مطابق ضلعی بیت المال کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین عبدالرشید گجر ممبران فیض رسول ، عبداللطیف ، مقبول حسین ، محمد ساجد ، محمد اسلم چیمہ ، اعجازرفیق ، شبیر ڈار فوزیہ نوا ز، راحت النساء ، رشید جلال ،ممبران سے حلف لیا مذہبی ذمہ داری پوری کریں ایمان کے مطابق صحیح حقدار کو حق دیا جائے گا وائس چیئرمین ممبران کا عہد میں اقرارکیا گیا حلف برداری کے بعد سکروٹنی کمیٹیوں کا چنائو کیا جس میں سکروٹنی کمیٹی برائے جانچ پڑتال جہیز فنڈ مالی امداد کے لیے فیض رسول ،رشید جلال مقبول احمد ،ا عجا زرفیق ،ر احت النساء کومنتخب کیا گیا جبکہ سکروٹنی کمیٹی ویلفیئر این جی اوز ،کے لیے، اسلم چیمہ ، شبیر ڈار ، رشید جلا ل، محمد اسلم ، فوزیہ نواز کو بنایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ٹریفک پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ ماہ جون کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 9ہزار 922گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں مجموعی طور پر1 3لاکھ 13 ہزار450 روپے جرمانہ عائد کیا ،جو کہ سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیا گیا ،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شاہد محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49 ڈرائیونگ لائسنس بھی معطلی کیلئے قبضہ میں لیکر متعلقہ اتھارٹی کو بھجوائے گئے ،انہوں نے بتایا کہ جون کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 35گاڑیوں کے روٹ پر مٹ بھی قبضہ میں لیکر معطلی کیلئے ڈسٹرکٹ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھجوائے گئے ،جبکہ 19ڈرائیورز کے خلاف زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کروائے گئے سامان والی گاڑیوں کی اوور لوڈنگ 589 اور psv اوور لوڈنگ 118 پریشر ہارن 86 اوور سپیڈ 178 کم عمر ڈرئیور 57 رنگین شیشے310ٹرک ٹرالر757، اور 21ڈرائیوروں کو لیکچر دئیے اور اس کے علاوہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شاہد محمود نے کہا ہینڈ بل پمفلٹ برائے ٹریفک کا شعور عوام الناس میں اجاگر کرنے کے لے 2600 تقسیم کیے گئے مزید کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) مدرسہ کا طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق تفصیل کے مطابق دربار نورشاہ کا رہائشی عمیر اشرف ولد محمد اشرف جوکہ دارالعلوم صاحب لولاک میںدینی تعلیم حاصل کرتا تھا دوران تعلیم دل کادورہ پڑنے سے شدید علیل ہوگیا جس کو مقامی ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی مگر جانبر نہ ہوسکا جاں بحق ہوگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پنجاب حکومت کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے،، ضلع بھر میں 70بیسک ہیلتھ یونٹ 8 رورل سنٹر زکروڑوں روپے ماہانہ تنخواہیں بجٹ وصول کرنے کے باوجود فرضی اعدادوشمار کی نذر ہوگئے اکثریت بیسک ہیلتھ یونٹ میں دو سے زیادہ مریض عملی طورپر دیکھنے کی بجائے فرضی اعدادشمار کے ذریعے روزانہ سینکڑوں مریضوں کے علاج معالجہ کی انٹریاں ہونے لگی محکمہ صحت کے ضلعی افسران کی پراسرار خاموشی لمحہ فکریہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سنٹروں پر چیک بیلنس رکھا جائے توضلع بھر میں کوئی بھی مریض پرائیویٹ کلینک پر نہ جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بیسک ہیلتھ یونٹ قائم کرکے ہر بیسک یونٹ میں ایک ڈاکٹر ، ایک ٹیکنیشن ایک ڈسپنسر ، ویکسی نیٹر ،نیوٹریریشن سپروائزر ،نائب قاصد ، سینٹری ورکر ،ایل ایچ وی سمیت دیگر سٹاف تعینات کیا جاتاہے ضلع بھر میں70بیسک ہیلتھ یونٹ اور آٹھ رورل ہیلتھ سنٹر موجود ہے جس میں اکثر بیسک ہیلتھ یونٹ اور رورل ہیلتھ یونٹ چکوک میں موجود ہونے کے باعث ان بیسک ہیلتھ سنٹروں میں تعینات عملہ ڈاکٹر سمیت اکثر اپنے گھریلو کام کاج میں مصروف رہتا ہے بیسک ہیلتھ یونٹس میں ڈلیوری آپریشن سمیت ان ڈور آئوٹ ڈور مریضوں کا علاج معالجہ کے لیے سالانہ لاکھوں روپے کا بجٹ فراہم کیا جاتا ہے جس میں ایل پی سمیت ادویات کی مقامی سطح پر خرید کا اختیار ڈاکٹر کو حاصل ہوتا ہے ان بیسک ہیلتھ یونٹس میں علاج معالجہ کے لیے اکثر اوقات ڈاکٹر ز اور عملہ کے دستیاب نہ ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر دوسے زیادہ مریضوں کاعلاج بھی نہیں کیاجاتا جبکہ ڈلیوری آپریشن قصہ پارینہ بن چکے ہیں بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سنٹروں میں روزانہ کی بنیاد سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کے علاج معالجہ کی فرضی انٹری کی جارہی ہے اگر ضلعی افسران ضلع بھر میں موجود 70بیسک ہیلتھ یونٹ 8 رورل سنٹر ز کی روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو دی جانے والی سروس کی مانیٹرنگ کریں تو پورے ضلع بھر میں ایک بھی مریض پرائیویٹ کلینک کا رخ نہ کرسکے گا ان بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل سنٹر زمیں لیڈی ڈاکٹر سمیت نرسز کی فوج موجود ہونے کے باوجود ہر قسم کے علاج معالجہ آپریشن کی سہولیات نہ ہونے کے باعث لاکھوں کروڑوں کا بجٹ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی نذر ہونے سمیت 70بیسک ہیلتھ یونٹ 8 رورل سنٹر زسفید ہاتھی بن چکے ہیںسماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھرمیں موجود بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل سنٹر ز کو عوامی مفاد کے پیش نظر عملی طور پر علاج معالجہ کے لیے مانیٹر کیا جائے جبکہ ای ڈی او ہیلتھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بہتری کی کوشش کررہے ہیں غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کاروائی کی ہے کوئی شکایت ملی تو کاروائی کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان میں موبائل صارفین کا مستقبل خطرے میں ،ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں سرکاری ٹیکس کے علاوہ خفیہ چارجز بھی وصول کرنے لگیں ، پی ٹی اے اور وزیر اعظم پاکستان نوٹس لیں عوامی حلقے ،تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ٹیکس جمع کرنے کی حد مقر ر کی گئی تھی ،لیکن ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں حکومتی احکامات کو پس پشت ڈال کر عوام کے پیسے کو لوٹنے میں مصروف ہیں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں سرکاری حد کے علاوہ خفیہ چارجز بھی وصول کررہیں اور بیلنس کی مدت بھی مقر ر کررکھی ہے اور ہر پیکج کے علاوہ چارجز بھی وصول کررہی ہیں کمپنیاں موبائل صارفین سے ہیلپ لائن کال کے چارجز بھی وصول کیے جاتے ہیں جو صارفین دشمنی کا واضح ثبوت ہے ،100روپے کے کارڈ سے لیکر ایزی لوڈ کی بھی مدت مقرر ہے اگر مقررہ مدت تک صارف بیلنس استعمال نہ کرنے تو کمپنیاں بیلنس ہڑپ کرجاتی ہیں جو کہ قانوناًاور شرعاًطور پر منع ہے عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم ،صدر ،وزیر داخلہ ،چیئرمین پی ٹی اے ،وفاقی محتسب عدالت اور چیئرمین نیب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ایم پی اے علی بابا اور ضلعی چیئرمین بیت المال عبدالشفیق کے خیر مقدمی بینر پر نجی سکول کی طرف نتائج کا بینر لگانے پر پیر قطب علی شاہ کے مریدین میں سخت اشتعال ، نجی سکول انتظامیہ کی ہٹ دھرمی بدستور قائم سخت تصادم کا خطرہ تفصیل کے مطابق نجی سکول حسنین پبلک سکول سندھلیانوالی کے پرنسپل رضیا کمیار اور سکول مالکان کی طرف سے ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا اور ضلعی چیئرمین بیت المال عبدالشفیق کے خیر مقدمی پینا فلیکس پرنجی سکول کے نتائج کا پینا فلیکس لگانے پر مریدین میں سخت اشتعال پھیل گیا مریدین نے سکول کا گھیرائو کرنا چاہتا سکول انتظامیہ کی طرف سے معذرت پر تصاد م کا خطرہ ٹل گیا مگر رات کے وقت دوبارہ نجی سکول نے پینا فلیکس لگ گئے جس سے دوبارہ مریدین میں سخت اشتعال پیدا ہوگیا کسی بھی وقت سخت تصادم کا خطرہ ہے