برادریوں اور جماعتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے جلد فیڈریشن کے انتخابات کرائینگے۔ امیر پٹی

JSM Federation

JSM Federation

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان اور الیکشن کمشنر امیر پٹی کے درمیان فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں فیڈریشن میں شامل جونا گڑھ کے عوام و مختلف برادریوں پر مشتمل جماعتوں کے مسائل کے حل اور آئینی تحفظ کیلئے فیڈریشن کے بروقت و منصفانہ اور شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ فیڈریشن کے انتخابات کے انعقاد کو منصفانہ و شفاف بنانے اور اس کا شیڈول طے کرنے کیلئے آراء و تجاویز کے حصول کیلئے عنقریب چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان کی سربراہی اور الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والاکی صدارت میں ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

جس میں کمیٹی ممبران کو جماعتوں سے رابطے اور ان سے بھی تجاویز و آراءکے حصول کی ذمہ داری تفویض کی جائے گی تاکہ جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے عوام ‘ برادریوں اور جماعتوں کے تمام تحفظات کا خاتمہ ہواور ان کی آراءو تجاویز کے ذریعے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے انتخابات کو غیر جانبدارانہ ‘ منصفانہ اور شفاف بنانے میں مددملنے کے ساتھ انتخابات میں ان کی بھرپور نمائندگی ہو اور ہر جماعت فیڈریشن کی قیادت کے انتخاب میں اپنا حق و کردار ادا کر سکے۔