حلقہ میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر جیسی سہولیات کی فراہمی ہمارا مقصد ہے، چوہدری شبیر احمد

Shabir Ahmad Kotla Checking

Shabir Ahmad Kotla Checking

کوٹلہ ارب علی خان : حلقہ کے دور دراز علاقوں میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور غریب عوام کی زندگی میں خوشحالی لانا ہمارا مقصد ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دور افتادہ علاقوں کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور محروم طبقوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ 28کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی گوچھ کڈھالہ ملکی روڈ پر کام کے معیار چیک کرتے ہوئے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں بلکہ ہمیں منتخب کرکے اسمبلیوں میں پہنچانے والی عوام کا حق ہے۔

عوام کی آواز ارباب اختیار تک پہنچانا اور عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عالمی معیار کے مطابق مکمل کرانے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں اس موقع پر چوہدری شبیر احمد نے سڑک کی تعمیر کا کام مزید تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔