میہڑ میں چانڈیہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم

 Groups Clash

Groups Clash

دادو : ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے نواحی گاؤں عالی وال میں معمولی بات پر چانڈیہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے بعدتھانہ فریدآباد پولیس نے زخمیوں کو سرکاری اسپتال پہنچایا۔جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں میں 58سالہ دادن چانڈیو، 32سالہ عبدالستار چانڈیو، 26سالہ امام الدین چانڈیو، 17سالہ محبوب چانڈیو، 14سالہ علی دوست چانڈیو شامل ہیں۔دوسری طرف 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔