سماجی رہنما فاروق شیخ کے والد کا انتقال جی کیو ایم کا تعزیتی اجلاس

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ کی شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن فاروق شیخ کے والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر کی جانب جی کیو ایم کا تعزیتی اجلاس بلایا گیا۔

جس میں اقبال چاند ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ صدیق میمن زری والا ‘ یونس شیخ ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘اسمٰعیل بلوچ اور مصطفی خان و دیگر نے شرکت کی اور فاروق شیخ کے والد مرحوم کی مغفرت و ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر گجراتی سرکار نے فاروق شیخ اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل دعا کی۔