ادارے میں نیک نیتی کے ساتھ فرایض انجام دینے والے ملازمین قیمتی اثاثہ ہیں۔ نثار سومرو

Nisar Soomro News

Nisar Soomro News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رکھتے ہوئے انہیں تمام درپیش مسائل سے نجات دلا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شاہ فیصل زون کے ڈرائیور عبدلحمید مرحوم کی بیوہ کو لیو انکشمنٹ کے چیک دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ادارے کے لئے نیک نیتی کے ساتھ فرائض انجام دینے والے افسران و ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ بلدیہ کورنگی اپنے ادارے میں وفات اور ریٹائرڈ ہوجانے والے ملازمین کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کے یقینی بنا نے کے لئے موثر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کی فیملیز کو سہولت پہنچارہی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے اس موقع پر کہاکہ بلدیہ کورنگی بہت جلد ملازمین کے لئے میڈیکل کی سہولیات کے حوالے سے ہیلتھ پالیسی بنا رہی ہے انشا اللہ ملازمین کو اس سے فائدہ ھاصل ہوگا ۔انہوں نے اس موقع پر عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمات سے سرشار افسران و ملازمین کی ٹیم اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنا یا جائیگا۔