کم معاوضہ سونم کپور نے بالی ووڈ فلمسازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ہر جگہ ہیروئنز یا اداکاراؤں کی طرف سے مردوں کم معاوضہ دیے جانے پر احتجاج کیا جارہاہے اور میڈیا میں ہیرؤنز کی طرف سے بیانات شائع ہورہے ہیں کہ انھیں معاوضے کے معاملے میں صنفی امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ وہ انھیں کی طرح کسی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں مگر اب اداکارہ سونم کپور جو بالی ووڈ میں فیشن آئیکون کی حیثت سے بھی اپنی پہچان رکھتی ہیں نے ہیروئنز کو مرد اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ دینے والے فلمسازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ سونم کا کہنا ہے غیر مساوی معاوضے کے بارے میں شکایت یا احتجاج کرنے کے بجائے خواتین کو کم معاوضی دینے والوں کے ساتھ کام کرنا بند کردینا چاہیے۔

یہ بات انھوں نے 17 ویں مامی ممبئی فلم فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سونم کپور کا کہنا تھا کہ ان دنوں فلم انڈسٹری میں ہر کسی کو مساوی تنخواہ کے بارے میں شکایت ہے اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ وہ برابر کے معاوضے کا حقدار ہے تو اس کے لیے لڑنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ کم معاوضہ دینے والے فلمسازوں کے لیے کام کرنا چھوڑ دے۔

30 سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مکمل طورپر حقوق نسواں کی علمبردار ہیں اور ایسا کرنے
میں انھیں کوئی شرمندگی یا عار محسوس نہیں ہوتا سونم نے کہا کہ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ حقوق نسواں کا تعلق صرف لڑکیوں کی خاطر اور لڑکوں کے مخالف کوشش کا نام نہیں ہے۔

اس سے کسی کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ آپ کا حق ہے کہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ حاصل کریں اور آپ لوگ اسی حق کے حصول کے لیے کھڑے ہیں سونم کپور جو فلم پریم رتن دھن پائیو میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھارہی ہیں کا کہناتھا کہ اس کے والد انیل کپور خود بھی حقوق نسواں کے علمبردار ہیں۔ انھوں نے ہر موقع پر میری اور میری بہن کی ہمت بڑھائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لڑکیاں وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں جو مرد نہیں کرسکتے سونم کپور کا کہنا تھا کہ اسے اس بات کا کبھی ڈر محسوس نہیں ہوا کہ وہ کیا ہے اور کیا کررہی ہیں کیونکہ والد انیل کپور ہر موقع پر ساتھ دیتے ہیں۔