شرط لگانے کی سزا، آسٹریلوی خاتون کرکٹر پر 2 سال کی پابندی

Angela Rex

Angela Rex

سڈنی (جیوڈیسک) ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑی انجیلا ریکس نے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں 9 ڈالرز کی شرط لگائی تھی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے اس فائنل میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا کے اینٹی کرپشن یونٹ نے جرم ثابت ہونے پر انجیلا ریکس کو دو سال کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور کرتے ہوئے معطل کر دیا ہے۔

اب موصوفہ اس عرصے میں دیگر کھلاڑیوں کو کرپشن ایشو پر آگاہی دیں گی۔